ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / گوری لنکیش قتل معاملہ:مشتبہ کی ڈائری سے خلاصہ،50 شوٹرس کے نشانے پر 36 لوگ

گوری لنکیش قتل معاملہ:مشتبہ کی ڈائری سے خلاصہ،50 شوٹرس کے نشانے پر 36 لوگ

Sat, 30 Jun 2018 22:41:32    S.O. News Service

بنگلورو،30جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)صحافی گوری لنکیش کے قتل کے مشتبہ امول کالے کی ڈائری سے ایک چوکانے والی بات کا خلاصہ ہوا ہے۔ڈائری سے پتہ چلا ہے کہ لنکیش کے علاوہ مشتبہ کے نشانے پر 36 اور لوگ تھے۔ذرائع نے بتایا کہ مشتبہ نے ڈائری میں جن لوگوں کو اپنا نشانہ بتایا ہے۔ان میں سے زیادہ تر مہاراشٹر سے ہیں۔جبکہ 10 لوگ کرناٹک کے رہنے والے ہیں ۔کرناٹک میں جن لوگوں کو قتل کیلئے چنا گیا ، مشتبہ نے انہیں ’ہندو مخالف‘کے طور پر پیش کیا ہے۔ڈائری کا زیادہ تر حصہ کوڈ ورڈ میں لکھا گیا ہے ۔36 لوگوں کے قتل کے ذکر کے ساتھ اس میں قتل کیلئے مہا راشٹر او رکرناٹک کے 50 شوٹرس کا بھی ذکر ہے۔ان میں سے کچھ کی بیگاوی  ،ہبلی اور پونے میں ہتھیار جیسے بندوق ،پستول ،ایئر گن ٹریننگ چل رہی تھی۔

ذرائع کے مطابق کر ناٹک ،مہاراشتر اور گوا میں ہندو تنظیموں کے ذریعے منعقد اجلاسوں میں کون سب سے زیادہ بہادر ہے۔اسے دیکھ کر شوٹرس کا انتخاب کیا جاتا۔

پرشورام واگھمارے جس پر گوری لنکیش پر گولی چلانے کا الزام ہے، اسے اس لئے منتخب کیا کیونکہ 2012 میں اس نے وجے پوراضلع میں اپنے آبائی شہر میں فرقہ وارانہ کشیدگی بڑھانے کیلئے پاکستانی جھنڈا لہراکر اپنی بہادری دکھائی تھی۔

واگھمارے کو قتل سے پہلے اور بس کے کرائے کیلئے 3000ہزار روپئے اور قتل کے بعد اچھا کام کرنے کیلئے 10 ہزار روپئے دئے گئے تھے۔بتادیں کہ 5 ستمبر 2017 کوبائک سوار دو لوگوں نے آفس سے لوٹ رہی گوری لنکیش کا قتل کر دیا تھا۔پولیس نے اس معاملے 6 لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔وہین تین سازش رچنے والوں کی اسے تلاش ہے۔بتایا جا رہا ہے کہ ملزموں نے گوری لنکیش کو اس لئے مار دیا کیونکہ وہ انہیں ۔اینٹی ۔ہندو 'مانتے تھے۔

ایس آئی ٹی کے مطابق ،جس ہتھیار سے گوری لنکیش کا قتل کیا گیا تھا اسی ہتھیار سے پروفیسر کلبرگی اور ممبئی میں رہنے والے لیفٹ تھنک گووند پنسارے کا بھی قتل کیا گیا تھا۔


Share: